Monday , January 22 2018
Home / دنیا / فِجی کے 45 امن فوجی رہا

فِجی کے 45 امن فوجی رہا

اقوام متحدہ ، 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) القاعدہ سے منسلک النْصرہ فرنٹ نے فِجی کے 45 امن فوجیوں کو رہا کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس عالمی ادارے کے امن مشن میں شامل ان فوجیوں کی رہائی کیلئے نہ تو تاوان ادا کیا گیا ہے اور نہ ہی دہشت گردوں کا کوئی اور مطالبہ پورا کیا گیا ہے۔ شام میں گولان کی پہاڑیوں میں ان امن فوجیوں کو دو ہفتے قبل اغوا کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق قطری حکومت نے اس رہائی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یو این سکریٹری جنرل بانکی مون نے کسی کا نام لئے بغیر اس معاملے میں کردار ادا کرنے والی تمام قوتوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT