Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / فٹبالرریو فرڈیننڈ نے باکسر بننے کی ٹریننگ شروع کردی

فٹبالرریو فرڈیننڈ نے باکسر بننے کی ٹریننگ شروع کردی

لندن۔20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام )انگلش ٹیم کے سابق کپتان ریو فرڈیننڈ نے پیشہ ور باکسر بننے کیلئے ٹریننگ شروع کردی ہے اور ٹائٹل بیلٹ جیتنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔38 سالہ سابق فٹبالر آن لائن بیٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں اور سابق ورلڈ باکسنگ کونسل کے سوپر مڈل ویٹ چیمپیئن رچی وڈہال کے ساتھ ٹریننگ کریں گے۔2015 میں فٹبال سے سبکدوشی اختیار کرنے والے فرڈیننڈ ٹریننگ کے آغاز اور ٹائٹل بیلٹ کے حصول کی لڑائی سے قبل برٹش باکسنگ بورڈ آف کنٹرول لائسنس کیلئے کوالیفائی کرنے کی کوشش بھی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ باکسنگ ذہن اور جسم کیلئے بہترین کھیل ہے، مجھے ہمیشہ سے ہی اس کھیل کا بہت شوق رہا ہے اور پیشہ ور باکسر بننا میرے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں۔میں جانتا ہوںکہ ہرکوئی پروفیشنل باکسر نہیں بن سکتا لیکن جیت کے جذبے اور بہترین ماہرین پر مبنی ٹیم کی بدولت کچھ بھی ممکن ہو سکتا ہے۔ ویسٹ ہیم، لیڈز، کیو پی آر اور بالخصوص مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے سابق مایہ ناز دفاعی کھلاڑی 81 مرتبہ انگلینڈ کی نمائندگی کرنے کے علاوہ اپنے ملک کی قیادت کرنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT