Thursday , February 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / فٹبالر روبنہو کو 9 سال کی سزا

فٹبالر روبنہو کو 9 سال کی سزا

میلان ۔25 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) اطالوی عدالت نے برازیل کے سابق فٹبالر روبنہو کو پانچ افراد کے ساتھ 2013 میں البانیہ کی خاتون کیخلاف اجتماعی عصمت ریزی کے الزام میں نو سال قید کی سزا سنا دی۔روبنہو نے اپنے وکلاء کے ذریعے صحت جرم سے انکار کیا اور شمالی اٹلی کی عدالت میں ہونے والی کسی بھی سماعت میں حاضر نہیں ہوئے۔ ذرائع کے مطابق انہیں دو اپیلوں کا حق دیا گیا ہے تاہم قانونی عمل ختم ہونے پر ان پر سزا کا نفاذ کے علاوہ کارروائی کا معاوضہ بھی طلب کیا جاسکتا ہے۔میلان کورٹ نے متاثرہ خاتون کو بطور زر تلافی 71ہزار ڈالرز ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT