Tuesday , October 16 2018
Home / کھیل کی خبریں / فٹبالر ڈیوڈ کی پر اسرار موت کی تحقیقات کا آغاز

فٹبالر ڈیوڈ کی پر اسرار موت کی تحقیقات کا آغاز

روم ۔6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)اٹلی کے 31 سالہ انٹرنیشنل فٹبالر ڈیوڈ استوری حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث موت کی نیند سوگئے ۔تفصیلات کے مطابق اطالوی فٹبالر ڈیوڈ استوری کلب میچز میں شرکت کے لیے ٹیم کے ہمراہ ہوٹل مقیم تھے جہاں انہیں میچ بھی کھیلنا تھا تاہم وہ ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائے گئے۔ٹیم کے ترجمان کے مطابق ڈیوڈ استوری مقررہ وقت پر ناشتے کے لیے سب سے پہلے موجود ہوتے تھے لیکن صبح ان کے نہ آنے پر کمرے میں جاکر دیکھا گیا تو وہ مردہ حالت میں پائے گئے۔اطالوی میڈیا کے مطابق 31 سالہ استوری کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے تاہم کلب ترجمان کے مطابق ان کی موت کی وجوہات کے تعین کے لیے پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ ڈیوڈ استوری فٹبال کلب فیورنٹینا کے کپتان تھے اور ان کی موت کی خبر کے بعد میچ بھی منسوخ کر دیا گیا۔ آنجہانی ڈیوڈ استوری نے 2011 سے 2017 تک اٹلی کی قومی ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔فٹ بالر ڈیوڈ استوری کی موت پر عدالتی تحقیقات شروع کردی گئی۔ ان کا پورسٹ مارٹم آج ہوگا جس کے دو روز بعد ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ شمالی اٹلی کے شہر یوڈین کے ڈسٹرکٹ اٹارنی جنرل انٹونیو ڈی نکولو نے کہا کہ 31سالہ دفاعی کھلاڑی قدرتی طور پر دل کا دورہ پڑنے سے زندگی کی بازی ہارے تاہم ڈاکٹرز کی حتمی رپورٹ کا انتظار ہے۔

TOPPOPULARRECENT