Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / فٹبالر کریم بینزیما کو تحقیقات کا سامنا

فٹبالر کریم بینزیما کو تحقیقات کا سامنا

پیرس۔17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ریئل میڈرڈ اور فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما کو رواں برس مجوزہ یورو چیمپئن شپ کیلئے ٹیم میں منتخب نہیں کیا جائے گا۔ بینزیما کو ساتھی کھلاڑی کو مبینہ طور پر بلیک میل کرنے پر تحقیقات کا سامنا ہے اور انکے ملک کی فیڈریشن نے انہیں گزشتہ برس دسمبر سے معطل کر رکھا ہے۔ فرنچ فٹ بال فیڈریشن (ایف ایف ایف) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق فیڈریشن نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ بینزیما کو یورو چیمپئن شپ کیلئے اسکواڈ میں طلب نہیں کیا جائے گا۔ فیڈریشن کے صدر اور ٹیم کوچ نے باہمی مشاورت کے بعد متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے۔ بینزیما اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کر چکے ہیں اور انہوں نے کہا کہ مجھے اور میرے مداحوں کو فیڈریشن کے فیصلے پر سخت مایوسی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ یورو چیمپئن شپ 10 جون تا 10 جولائی کھیلی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT