Saturday , September 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / فٹبال اسٹارس زیڈان ، رونالڈو کا ایبولا میچ

فٹبال اسٹارس زیڈان ، رونالڈو کا ایبولا میچ

لائبیریا ، 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) فٹبال لیجنڈ زین الدین زیڈان اور برازیل رونالڈو ایبولا سے متاثرہ سیرالیون، لائبیریا اور گینی کیلئے فنڈ جمع کرنے کے سلسلے میں ایک دوستانہ میچ میں اسٹار کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے سالانہ ’غربت کے خلاف مقابلہ‘ کا بارہواں میچ فرانس کے مشہور کل

لائبیریا ، 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) فٹبال لیجنڈ زین الدین زیڈان اور برازیل رونالڈو ایبولا سے متاثرہ سیرالیون، لائبیریا اور گینی کیلئے فنڈ جمع کرنے کے سلسلے میں ایک دوستانہ میچ میں اسٹار کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے سالانہ ’غربت کے خلاف مقابلہ‘ کا بارہواں میچ فرانس کے مشہور کلب اے ایس سینٹیٹین اور سبکدوش و موجودہ اسٹارز پر مشتمل کھلاڑیوں کی ٹیم کے درمیان ہو گا۔ یو این ڈی پی کے سفیر برائے جذبہ خیر سگالی فرانس کے سابق کپتان زیڈان اور نامور برازیلین اسٹرائیکر رونالڈو کے علاوہ آئیوری کوسٹ اور چیلسی کے اسٹرائیکر دیدئیر ڈروگبا، سبکدوش مڈ فیلڈر کلیرنس سیڈورف اور برازیل کے سابق کپتان کافو بھی میچ کھیلیں گے۔ رونالڈو نے ایک بیان میں بتایا کہ وہ ایبولا سے متاثرہ ملکوں، برادریوں اور لوگوں کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑے ہونے میں مدد دینے کیلئے میچ کھیلنے پر بہت خوش ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) کے مطابق گینی، سیرالیون اور لائبیریا میں وبائی مرض ایبولا سے 10600 افراد ہلاک جبکہ 25971 متاثر ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ماضی میں کھیلے گئے ایسے ہی 11 میچوں سے حاصل آمدنی کو زلزلہ سے متاثرہ ہیٹی اور پاکستان میں ترقیاتی سرگرمیوں، فلپائن میں سمندری طوفان کے بعد کی صورتحال اور قحط زدہ افریقہ میں خرچ کیا گیا۔

تلنگانہ اولمپک اسوسی ایشن :ریاستی وزیر جی جگدیش ریڈی چیرمین منتخب
حیدرآباد ۔ 21 اپریل ۔ ( ای میل ) تلنگانہ اولمپک اسوسی ایشن کے انتخابات میں جو گزشتہ ہفتے یہاں منعقد ہوئے ، ریاستی وزیر برقی جی جگدیش ریڈی کوچیرمین منتخب کرلیا گیا۔ ریٹرننگ آفیسر جسٹس ڈی ایس آر ورما نے منتخب عہدیداروں کا اعلان کیا ۔ صدر کی حیثیت سے روئنگ اسوسی ایشن کے جتیندر ریڈی ایم پی کا انتخاب عمل میں آیا جبکہ کبڈی اسوسی ایشن کے جگدیشور یادو جنرل سکریٹری منتخب ہوئے ۔ ڈاکٹر کے لکشمن ایم ایل اے ، ڈی وجئے کمار یادو ، وی نرسنگھم ریڈی اور ڈاکٹر ایس وینو گوپال چاری نائب صدور ہیں ۔ ایس سومیشور راؤ ٹریژرر منتخب ہوئے ۔

TOPPOPULARRECENT