Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / فٹبال اسٹار وین رونی کا مشہور ریسلر کو تھپڑ

فٹبال اسٹار وین رونی کا مشہور ریسلر کو تھپڑ

مانچسٹر ، 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کے مشہور فٹبالر وین رونی نے 6′-7″کے طویل قامت ریسلر ویڈ بیرٹ کے چیلنج کا بھرپور جواب دیتے ہوئے انہیں بھرے مجمع میں تھپڑ رسید کردیا۔ رونی اپنے چھ سالہ بیٹے کائی اور سابق ساتھی کھلاڑیوں ریان گگ اور ڈارن فلیچر کے ساتھ ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کا میچ دیکھنے مانچسٹر ارینا میں موجود تھے۔ بیرٹ نے رونی کو تماشائیوں کی پہلی قطار میں دیکھ کر مائیک ہاتھ میں لیا اور خاص طور پر رونی کے فٹبال مظاہرے پر چوٹ کی۔ بیرٹ نے رونی کے بڑے بیٹے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے سوچ کر بہت نفرت محسوس ہوتی ہے کہ آپ کا چھوٹا بیٹا وہاں بیٹھا ہو اور اپنے باپ کو ناکام ہوتا دیکھے۔ اس کا سامنے کریں کیونکہ جب بھی آپ نے فٹبال کے میدان میں قدم رکھا ایسا ہی ہواہے ‘‘۔ یہ سنتے ہی رونی اپنی کرسی سے اٹھے اور ریسلر کو مقابلے کیلئے چیلنج کیا۔ تھوڑی دیر بعد رونی نے ہزاروں تماشائیوں کے سامنے ریسلر کو زوردار تھپڑ رسید کیا جس نے بھاری بھرکم ریسلر بیرٹ کو ہلا کر رکھ دیا۔

TOPPOPULARRECENT