Thursday , October 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / فٹبال دنیا کے طاقتور منتظم دا س منشی کاانتقال

فٹبال دنیا کے طاقتور منتظم دا س منشی کاانتقال

نئی دہلی۔ 20 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) پریہ رنجن داس منشی کا آج ایک پرائیوٹ اسپتال میں انتقال ہوگیا۔وہ سال 2008 سے کومہ کی حالت میں رہے ۔ ان کی عمر 72 برس تھی۔ آل انڈیا فٹبال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کے تقریباً 20 سال تک صدر رہے پریہ رنجن داس منشی اس کھیل کے سب سے طاقتور منتظمین میں سے ایک تھے ۔ داس منشی کا ہندستانی فٹ بال میں زبردست تعاون رہا تھا۔ ان کے 1989 تک کے وقفہ کے دوران ہی اے آئی ایف ایف کا ہیڈ کوارٹر فٹ بال ہاؤس راجدھانی دہلی کے دوارکا میں بنا تھا۔ داس منشی کے انتقال پر کھیل دنیا، اے آئی ایف ایف ، فٹبال کھلاڑیوں اور دیگر کھیل شخصیتوں نے شدید رنج کا اظہار کیا ہے ۔ داس منشی جب 2008 میں کومہ میں گئے تھے تب وہ اے آئی ایف ایف کے صدر تھے جس کے بعد پرفل پٹیل نے ہندستانی فٹبال فیڈریشن کے صدر کا عہدہ سنبھالا تھا ۔

 

TOPPOPULARRECENT