Monday , September 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / فٹبال میچ میں گول کیپر کی ٹکر سے کھلاڑی ہلاک

فٹبال میچ میں گول کیپر کی ٹکر سے کھلاڑی ہلاک

جکارتہ ۔ 22 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران کھلاڑیوں کو اکثر چھوٹی موٹی چوٹیں تو لگتی ہی ہیں لیکن کبھی کسی نے یہ نہیں سوچا تھا کہ یہ کھیل کسی کھلاڑی کی جان بھی لے سکتا ہے تاہم ایسا جان لیوا واقعہ انڈونیشین فٹبال پریمیئر لیگ کے دوران اس وقت پیش آیا جب مخالف ٹیم کے گول کیپر کی ٹکر سے زخمی ہونے والا کھلاڑی بعد ازاں جاں بحق ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشین پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں پیرسیراجا کلب کے اسٹرائیکر عکلی فیروز گول کرنے کی کوشش میں مخالف ٹیم کے ڈی میں داخل ہوئے تو سیگلی کلب کے گول کیپر آگس رحمن نے ہوا میں اچھل کر فیروز کی گول کرنے کی کوشش روکی تو اس دوران گول کیپر کے نوکیلے جوتے فیروز کے جسم میں پیوست ہو گئے اور وہ زخمی ہونے کے باعث میدان سے باہر چلے گئے جہاں سے وہ بقیہ میچ دیکھتے رہے تاہم شدید تکلیف کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ چند دن زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT