Wednesday , December 19 2018

فٹبال ورلڈکپ کیلئے یونان کی 23رکنی ٹیم کا اعلان

ایتھنز۔21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) برازیل میں آئندہ ماہ منعقد شدنی فٹبال و رلڈکپ کے لئے یونان نے اپنی ٹیم کااعلان کردیا۔میگاایونٹ کے لئے یونان کے منیجر فرنینڈوسنتوس نے 23رکنی اسکواڈکااعلان کیا۔ترویز اور پاپاڈوپلس ابتدائی اسکواڈمیں جگہ بنانے میں ناکام ہوگئے۔ تاہم انگلش لیگ میں فلہم کی نمائندگی کرنے والے 26 سالہ اسٹرائیکر کوستاز مٹروگلو حالیہ ناقص کارکردگی اور خراب فارم کے باوجود ابتدائی طور پر اعلان کردہ کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ میگا ایونٹ کیلئے منتخب کردہ کھلاڑیوں میں اوریسٹس کارنزیس،پینا گوئٹز گلائیکوز،اسٹیفنوز کپینو، واسیاز توروسڈز، لوکاس یانترا،سوکراٹسپاپاستاپولوز، کوسٹاز مینولاز،وینجلیز موراز،جوز ہولیباس،جیورجوئز زاویلاز، گیانیز مانیاتز،ایلیگزینڈروس زیولز،کوستاز کاتسورانیز، جیورجوئز کارا گونیز،ایندریس سماریز،پاناگوتیز تاکسدز، پانا گوتز کون،گیانیز فیتازڈز،لازاروز کرسٹوپولوس،جیوجوئز سماراز،کوستاز مٹروگلو،فانیز گیکاز اور دمتری سیلپاندز شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT