Wednesday , January 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / فٹبال ورلڈ کپ کیلئے انگلینڈ کی ٹیم کااعلان

فٹبال ورلڈ کپ کیلئے انگلینڈ کی ٹیم کااعلان

لندن ۔ 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انگلش فٹبال فیڈریشن نے فیفا ورلڈ کپ کیلئے 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ایشلے کول، مائیکل کلارک، اینڈی کاررول اور کائل والکر کو کو میگا ایونٹ میں جگہ برقرار رکھنے میں ناکام ہوگئے۔ مائیکل کلارک نے اس سیزن میںمانچسٹر سٹی کی جانب سے خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے جبکہ ویسٹ ہام کے اسٹرائیکراینڈی کاررول اورٹوٹہنم کیکائل والکر زخموں کے سبب ٹیم میں جگہ نہیں بناسکے۔اس کے علاوہ ایشلے کول کی جگہ نوجوان کھلاڑی لک شو کو ٹیم کی نمائندگی کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔ معلنہ ٹیم میں گول کیپرز جو ہارٹ، بین فورسٹر، فراسر فورسٹرہونگے۔ ڈینفینڈرزمیں گیلن جانسن، فل جیگیلکا، گرے چاہل،کرس اسملنگ،فلپ جونز،لائنٹن بانیئز،لک شو جبکہ مڈفیلڈرز میں اسٹیوان جیرارڈ،فرینگ لمپارڈ،جارڈن ہینڈرسن، جیمزملنر، جیک ویلشیئر،روز بارکلے،رحیم اسٹرلنگ،الیکس اوکسلیڈ چمبرلین،فاروڈرم وین رونی، ڈینئل اسٹراگ،ڈینی ویلبیک اورریکی لمبرٹ شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT