Wednesday , September 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / فٹبال کھلاڑی پر 50 سال کی پابندی

فٹبال کھلاڑی پر 50 سال کی پابندی

سوئٹزرلینڈ ۔ 2نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سوئٹزرلینڈ کے ایک شوقیہ فٹبالر پر ریفری کے منہ پر بال مارنے اور پھر پانی کا سپرے کرنے پر 50 سال کی پابندی لگا دی گئی ہے۔پرتگال فٹبال کلب نامی کلب کے لیے کھیلنے والے کھلاڑی رکارڈو فریرا کے لیے پابندی کوئی نئی بات نہیں ہے۔رکارڈو پر اس سے قبل 45 مقابلوں کی پابندی لگ چکی ہے جب انہوں نے مدِ مقابل ٹیم کے ک

سوئٹزرلینڈ ۔ 2نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سوئٹزرلینڈ کے ایک شوقیہ فٹبالر پر ریفری کے منہ پر بال مارنے اور پھر پانی کا سپرے کرنے پر 50 سال کی پابندی لگا دی گئی ہے۔پرتگال فٹبال کلب نامی کلب کے لیے کھیلنے والے کھلاڑی رکارڈو فریرا کے لیے پابندی کوئی نئی بات نہیں ہے۔رکارڈو پر اس سے قبل 45 مقابلوں کی پابندی لگ چکی ہے جب انہوں نے مدِ مقابل ٹیم کے کھلاڑیوں پر حملہ کیا تھا۔28 سالہ رکارڈو نے اس پابندی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا خیال تھا کہ زیادہ سے زیادہ ایک یا دو سال کی پابندی لگے گی مگر 50 سال؟ فٹبال میری زندگی ہے۔‘چوتھے درجے کی لیگ کے وکیل رابرٹ بریٹر نے کہا کہ ’ہمیں اپنی لیگ کے لیے ایسا کھلاڑی نہیں چاہیے۔ بد قسمتی سے ہم اس طرح کے رویے والے کھلاڑیوں سے سال میں ایک بار نمٹنا پڑتا ہے۔‘فریرا اپنی ٹیم کی جانب سے ایک غیر استعمال شدہ متبادل کھلاڑی تھے جب انہوں نے میچ کے خاتمے کے بعد ریفری پر حملہ کیا۔اس پابندی کے مطابق فریرا کو دوبارہ فٹبال کھیلنے کی آزادی 5 جون 2064 میں حاصل ہو گی جب وہ 78 برس کے ہو چکے ہوں گے ۔

TOPPOPULARRECENT