Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / فٹبال گراؤنڈ میں نازی نشان پر کروشیا کو جرمانہ

فٹبال گراؤنڈ میں نازی نشان پر کروشیا کو جرمانہ

سپلٹ، 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کروشیا میں یورو کپ 2016 ء کیلئے کوالیفائنگ راؤنڈ میچ سے پہلے میدان پر نازیوں کا نشان ’’سواستیکا‘‘ بنانے پر کروشیا کو ایک لاکھ یورو جرمانہ کر نے کے ساتھ اس کا ایک پوائنٹ کم کر دیا گیا۔ 12 جولائی کو گروپ ایچ میں اٹلی اور کروشیا کا میچ 1-1گول سے برابر رہا۔ تاہم میدان پر نازی نشان بنانے کے عمل نے کروشیا کا نقصان کردیا۔یوئیفا نے کروشین فٹبال فیڈریشن کو ایک لاکھ یورو کا جرمانہ کیا اور انہیں حکم دیا کہ وہ اگلے دو میچ خالی اسٹیڈیم میں کھیلیں، نیز سپلٹ کو میچوں کی میزبانی سے محروم بھی کردیا گیا ہے۔

 

اولٹمنس ہندوستانی ہاکی کوچ مقرر
نئی دہلی ، 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) رولنٹ اولٹمنس کو آج انڈین ہاکی ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا، جو پال وان آس کی جگہ لیں گے، جنھیں صدر ہاکی انڈیا نریندر بترا کے ساتھ تلخ تکرار کے بعد ناخوشگوار انداز میں برطرف کردیا گیا ہے۔ 61 سالہ ولندیزی اولٹمنس جو لگ بھگ تین سال سے انڈین ہاکی سے وابستہ ہیں، کم از کم آئندہ سال کے اولمپک گیمز بمقام ریو ڈی جنیرو تک ہندوستانی ٹیم کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔ اس تقرر کا فیصلہ ہاکی انڈیا اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT