Sunday , January 21 2018
Home / شہر کی خبریں / فٹمنٹ مسئلہ پر چندرا بابو نائیڈو اور کے سی آر میں برتری کا مظاہرہ

فٹمنٹ مسئلہ پر چندرا بابو نائیڈو اور کے سی آر میں برتری کا مظاہرہ

حیدرآباد۔/13مئی، ( این ایس ایس ) آر ٹی سی ملازمین کیلئے فٹمنٹ الاؤنس کا اعلان کرنے میں دونوں ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے چیف منسٹروں میں برتری کا مظاہرہ دیکھا گیا۔ چیف منسٹر تلنگانہ چندر شیکھر راؤ نے آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال شدت اختیار کرنے کے بعد چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو کے فٹمنٹ اعلان پر فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے آندھر

حیدرآباد۔/13مئی، ( این ایس ایس ) آر ٹی سی ملازمین کیلئے فٹمنٹ الاؤنس کا اعلان کرنے میں دونوں ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے چیف منسٹروں میں برتری کا مظاہرہ دیکھا گیا۔ چیف منسٹر تلنگانہ چندر شیکھر راؤ نے آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال شدت اختیار کرنے کے بعد چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو کے فٹمنٹ اعلان پر فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے آندھرا پردیش کے ملازمین کو 43 فیصد کے مقابل تلنگانہ کے ملازمین کو 44فیصد فٹمنٹ دیا گیا۔ چندرا بابونائیڈو نے ابتداء میں 27فیصد اضافہ کی حمایت کی تھی لیکن انہوں نے اچانک آج 43فیصد کا اعلان کیا۔ اس بات کا علم ہوتے ہی ان کے تلنگانہ ہم منصب کے سی آر نے چندرا بابو نائیڈو پر برتری حاصل کرنے کیلئے 43فیصد کے بجائے 44فیصد کا اعلان کیا۔ اس سے بلا شبہ آندھرا پردیش کے آر ٹی سی ملازمین پر اثر پڑے گا۔

TOPPOPULARRECENT