Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / فٹنس اور کارکردگی پر ساری توجہ : عرفان پٹھان

فٹنس اور کارکردگی پر ساری توجہ : عرفان پٹھان

نئی دہلی 17 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈومیسٹک مقابلوں میں مستقل مزاجی سے مظاہروں کے ذریعہ قومی ٹیم میں واپسی کیلئے پر عزم بڑودہ کے T20 کپتان عرفان پٹھان نے کہا کہ وہ صرف اتنا کرسکتے ہیں کہ فٹ رہیں اور سلیکٹرس کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ رانجی ٹرافی میں اچھی کارکردگی اور وجئے ہزارے ونڈے میچس میں بہتر مظاہرہ کے بعد عرفان پٹھان نے جاریہ مشتاق علی ٹی 20 میچس میں بھی اچھا مظاہرہ جاری رکھا ہے ۔ اب تک انہوں نے آٹھ گیمس میں 171 رنز بنائے اور 15 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ وہ ٹورنمنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شخصی فارم کے تعلق سے انہوں نے سوچ لیا ہے کہ وہ اپنی واپسی کے تعلق سے کچھ بھی نہیں کہیں گے ۔ جو کوئی فرسٹ کلاس اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتا ہے اس کی توجہ قومی ٹیم ہوتی ہے ۔ میرے لئے بھی ملک کیلئے کھیلنا سب سے اہم ہے ۔ وہ بھی دوسروں سے مختلف نہیں ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ اچھی کارکردگی دکھائیں۔ تاہم انہیں اس پر زیادہ کچھ اظہار خیال کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ان کا کام یہ ہے کہ وہ جس کسی ٹیم کیلئے کھیلیںاچھی کارکردگی دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھی فٹ رہتے ہوئے قومی ٹیم میں واپسی کرنے کی ہی خواہاں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT