Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / فٹنس میں بہتری نے مجھے بہتر فیلڈر بنایا

فٹنس میں بہتری نے مجھے بہتر فیلڈر بنایا

آئی پی ایل 2012ء کے بعد فٹنس پر میرا نظریہ بدل گیا : کوہلی
نئی دہلی ، 28 جون (سیاست ڈاٹ کام) انڈیا کے ٹسٹ کیپٹن ویراٹ کوہلی کا کہنا ہے کہ فٹنس کے تعلق سے اُن کا پورا نظریہ آئی پی ایل 2012ء کے بعد تبدیل ہوگیا اور زیادہ صحت مند بدن نے نہ صرف انھیں بہتر بیٹسمن بلکہ کافی بہتر فیلڈر بھی بنایا ہے۔ کوہلی بلاشبہ سب سے فٹ انڈین کرکٹر ہیں اور کپتان کے طور پر انھیں اپنے ٹیم ساتھیوں سے توقع ہے کہ جسمانی فٹنس کے معاملے میں کوئی کسر باقی نہ رکھیں۔ آج یہاں ایک ایونٹ کے موقع پر کوہلی نے یاد کیا کہ کس طرح انھوں نے اپنی فٹنس پر زیادہ توجہ دینا شروع کیا تھا۔ انھوں نے بتایا: ’’یہ 2012ء میں آئی پی ایل کے بعد کی بات ہے۔ تب تک میں نے جسمانی پہلو پر زیادہ توجہ نہیں دی تھی۔ میں کبھی فٹنس کی باریکیوں میں نہیں پڑتا تھا، جیسے کہ صبح سے رات تک مجھے کیا کھانا اور کیا نہیں کھانا چاہئے، مجھے کس قدر ورزش کرنا چاہئے، مجھے کس قدر ٹریننگ کرنا چاہئے۔ اُس آئی پی ایل کے بعد میں نے میرے بدن کے تقاضے پر دھیان دینا شروع کیا۔ کوہلی کیلئے اگلا چیلنج دورۂ ویسٹ انڈیز ہے جو آئندہ ماہ شروع ہورہا ہے۔ بیٹنگ اسٹار نے کہا کہ اپنی عمدہ فٹنس کے ساتھ انھیں محسوس ہوتا ہے کہ وہ میدان پر کچھ بھی کرسکتے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT