Tuesday , December 18 2018

فٹنس پریڈ کے دوران پولیس کانسٹیبل کی موت

حیدرآباد ۔ 13 ڈسمبر (سیاست نیوز) گوشہ محل پولیس اسٹیڈیم میں ایک پولیس کانسٹیبل کی فٹنس پریڈ کے دوران موت ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق 40 سالہ شیوا سدھاکر راؤ جو بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن سے وابستہ کانسٹیبل آج گوشہ محل اسٹیڈیم میں فٹنس پریڈ کیلئے آیا تھا، جو پولیس ملازمین کیلئے ضروری ہوتی ہے۔ پہلے راونڈ میں سدھاکر اچانک گر پڑا جس کو فوری نامپلی کے کارپوریٹ ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا۔ بتایا جاتا ہیکہ قلب پر حملہ کے سبب سدھاکر کی موت ہوگئی جو سال 1998ء بیاچ کا کانسٹیبل تھا۔ سدھاکر کوکٹ پلی میں رہتا تھا۔ اطلاع پاکر سٹی پولیس کمشنر مسٹر مہیندر ریڈی اور دیگر اعلیٰ پولیس عہدیدار پہنچ گئے اور سدھاکر کے افراد خاندان کو پرسہ دیا۔ سٹی پولیس کمشنر سدھاکر کے خاندان کی ہر ممکنہ مدد و تعاون کا تیقن دیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT