Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / فٹنس کیلئے اضافی ٹریننگ: عرفان

فٹنس کیلئے اضافی ٹریننگ: عرفان

اسلام آباد ، 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کپ میں شریک اسلام آباد کی ٹیم فیڈرل کیاپٹل کے بولر محمد عرفان کا کہنا ہے کہ اُن کی ٹیم کی ترکیب اچھی ہے، اس ٹیم میں موجود آدھے سے زیاہ کھلاڑی پاکستان سوپر لیگ میں اسلام آباد کی طرف سے کھیل چکے ہیں۔ عرفان نے کہا کہ پاکستان کپ کیلئے کھلاڑیوں کا ڈرافٹنگ کے ذریعے انتخاب قابل تعریف ہے۔ فٹنس سے متعلق ایک سوال پر عرفان نے بتایا کہ دراز قامت ہونے کی وجہ سے انہیں کچھ مسائل کا سامنا ہوتا ہے لیکن وہ اپنا فٹنس لیول برقرار رکھنے کیلئے اضافی ٹریننگ کرتے رہتے ہیں۔

عاقب جاوید متحدہ عرب امارات کی
کوچنگ سے مستعفی
کراچی ، 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق ٹسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے متحدہ عرب امارات کی کرکٹ ٹیم کے کوچ کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہ اب پاکستان سوپر لیگ میں حصہ لینے والی لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر کرکٹ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ عاقب جاوید نے دبئی سے برطانوی نشریاتی ادارہ سے گفتگو میں مستعفی ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ باضابطہ طور پر امارات کرکٹ بورڈ کو دیا ہے۔ عاقب نے کہا کہ وہ اپنا مستقبل لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر کرکٹ کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT