Wednesday , December 12 2018

فڈنویس حکومت کیخلاف این سی پی کا ’’ہلہ بول ‘‘پھرشروع

ممبئی۔ 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سرکردہ قائدین نے ایک بار پھر دیویندر فڈنویس حکومت کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے گلی گلی ’’ہلہ بول احتجاج‘‘ شروع کردیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ شرد پوار کی زیرقیادت اپوزیشن جماعتوں نے بی جے پی حکومت کے خلاف ’’ہلہ بول احتجاج‘‘ شروع کیا ہے۔ این سی پی لیڈر اور ایم ایل سی دھننجے منڈے نے کل یہاں بتایا کہ پارٹی ودربھ کے یوتمل سے اس تحریک کا آغاز کرے گی اور وہ لوگ ناگپور تک 155 کلو میٹر کا یاترا کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران وہ مراٹھواڑہ علاقے پر توجہ مرکوز کریں گے ۔انہوں نے بتایا کہ اس تحریک میں این سی پی کے ریاستی صدر سنیل تٹکرے ، ریاست کے سابق نائب وزیر اعلی اجیت پوار، ایم پی سپریا سولے ۔منڈے نے کہا کہ احتجاجی تحریک ان دونوں علاقوں کے مسائل کو حل کرنے میں ریاستی حکومت کی ناکامی کو اجاگر کرنے کیلئے شروع کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 10 دن تک چلنے والی اس تحریک میں 8 اضلاع کے 27تحصیل شامل ہیں۔ اس دوران وہ لوگ 1800 کلومیٹر کا یاترا کریں گے جس میں 27عوامی جلسے بھی ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے سربراہ شرد پوار 3 فروری کو اورنگ آباد میں تحریک کے اختتامی تقریب سے خطاب کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT