Monday , September 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / فکسنگ اسکینڈل : اشرفل پر 8 سالہ امتناع

فکسنگ اسکینڈل : اشرفل پر 8 سالہ امتناع

ڈھاکہ ، 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) سابق بنگلہ دیش کیپٹن محمد اشرفل پر آج آٹھ سالہ پابندی عائد کردی گئی، جبکہ زائد از ایک سال ہوچکا ہے جب انھوں نے اپنے ملک کے ڈومیسٹک ٹوئنٹی 20 ایونٹ … بنگلہ دیش پریمیر لیگ کے دوران میچز ’فکسڈ‘ کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ آج دی گئی سزا اس بیٹسمن کیلئے عروج سے ڈرامائی زوال کی تکمیل کرتی ہے، جو 2001ء میں بہ عمر 17 سال

ڈھاکہ ، 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) سابق بنگلہ دیش کیپٹن محمد اشرفل پر آج آٹھ سالہ پابندی عائد کردی گئی، جبکہ زائد از ایک سال ہوچکا ہے جب انھوں نے اپنے ملک کے ڈومیسٹک ٹوئنٹی 20 ایونٹ … بنگلہ دیش پریمیر لیگ کے دوران میچز ’فکسڈ‘ کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ آج دی گئی سزا اس بیٹسمن کیلئے عروج سے ڈرامائی زوال کی تکمیل کرتی ہے، جو 2001ء میں بہ عمر 17 سال اپنے ملک کے نوجوان ترین ٹسٹ سنچورین بنے تھے۔ انھوں نے بعد میں 2007ء اور 2009ء کے درمیان بنگلہ دیش کی قیادت کی تھی۔ 29 سالہ بیٹسمن گزشتہ سال جون سے تمام اقسام کی کرکٹ سے معطل تھے جبکہ انھوں نے آئی سی سی کی اینٹی کرپشن اینڈ سکیورٹی یونٹ کے آگے اعتراف کرلیا تھا کہ وہ بی پی ایل میچز کو ’طئے‘ کرنے میں ملوث ہوئے ہیں۔ ’’وہ تمام چار الزامات کے خاطی پائے گئے اور وہ کرکٹ سے آٹھ سال کیلئے (تین سالہ معطلی) دور کئے جاتے ہیں،‘‘ خادم الاسلام چودھری نے یہ بات کہی، جنھوں نے بی پی ایل فکسنگ تنازعہ کی تحقیقات کیلئے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے تشکیل شدہ تادیبی پیانل کی سربراہی کی ہے۔

پاکستانی کرکٹر پر تاحیات امتناع
لندن ، 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) سابق سسکس اور پاکستان اے بولر نوید عارف کو آج کرکٹ سے تاحیات دور کردیا گیا جبکہ وہ میچ فکسنگ کے خاطی پائے گئے ۔ 32 سالہ عارف نے اگسٹ 2011ء میں سسکس اور کینٹ کے درمیان ایک 40 اوور والے میچ کے سلسلے میں انگلش کرکٹ بورڈ کے ضابطہ انسداد کرپشن کی چھ خلاف ورزیوں کا اقبال کرلیا تھا۔ لیفٹ آرم پیس بولر عارف 2011ء سے سسکس کیلئے دو سیزن کھیلے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT