Thursday , June 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / فہرست رائے دہندگان درست تیار کرنے کی ہدایت : ضلع کلکٹر

فہرست رائے دہندگان درست تیار کرنے کی ہدایت : ضلع کلکٹر

کریم نگر ۔ 19ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں صحیح و درست ووٹر لسٹ کو تشکیل دینے ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے چہارشنبہ کی شام کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں خصوصی ووٹر لسٹ کے تصیح پروگرام پر تحصیلداران کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر کلکٹر نے کہا کہ درست و صحیح ووٹر لسٹ کی تیاری کیلئے بی ایل اوز کو ضروری ہدایتیں جاری کرنے کا حکم دیا

کریم نگر ۔ 19ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں صحیح و درست ووٹر لسٹ کو تشکیل دینے ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے چہارشنبہ کی شام کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں خصوصی ووٹر لسٹ کے تصیح پروگرام پر تحصیلداران کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر کلکٹر نے کہا کہ درست و صحیح ووٹر لسٹ کی تیاری کیلئے بی ایل اوز کو ضروری ہدایتیں جاری کرنے کا حکم دیا ۔ گھر گھر سروے کے ذریعہ بوگس ووٹر کو منسوخ کریں ۔ اس ماہ کی 26تاریخ سے گھر گھر بی ایل اوز سروے انجام دینے کی ہدایت کی ۔ ہر 10بی ایل اوز کو ایک سوپروائیزر کا تعین کریں ۔ قبل ازیں ہر پولنگ اسٹیشن کو ایک بی ایل اوز کا تعین کریں ۔ووٹر اندراج کے پروگرام پر بی ایل اوز کو ٹریننگ دیں ۔ ضلع میں مزید درکار پولنگ اسٹیشنوں کے قیام کیلئے آر ڈی اوز اس ماہ کی 22تاریخ تک تجاویز ارسال کریں ۔ 47ہزار افراد ڈوپلیکٹ ووٹرس ہیں ان کی فہرست منڈل واری دے دی گئی ہے ۔ اس کی جانچ کر کے اس کی منسوخی کریں ۔ اس اجلاس میں ضلع ریونیو عہدیدار ٹی ویرا برہمیا ‘ کریم نگر ‘ پداپلی ‘ جگتیال ‘ سرسلہ آر ڈی اوز چندرا شیکھر ‘ نارائن ریڈی ‘پدماکرو دیگر نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT