فہرست رائے دہندگان میں زائداز 2.73 کروڑ ووٹرس

حیدرآباد 13 اکٹوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں فہرست رائے دہندگان کے سیکنڈ اسپیشل سمری ریویژن کے مطابق جملہ ووٹرس کی تعداد 2.73 کروڑ ہے۔ یکم جنوری 2018 ء تک رائے دہندوں کی تعداد 2,73,18,603 کروڑ ہے۔ چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکنڈ ایس ایس آر کے تحت 10 ستمبر کو شائع شدہ مسودہ انتخابی فہرست میں جملہ 11,81,827 ووٹرس کا اضافہ ہوا ہے۔ فہرست رائے دہندگان کو جمعہ کے دن جاری کیا جائے گا۔ اس فہرست میں مرد رائے دہندوں کی تعداد 1,37,87,920 اور خاتون رائے دہندوں کی تعداد 1,35,28,020 ہے۔

TOPPOPULARRECENT