Sunday , January 21 2018
Home / شہر کی خبریں / فہرست رائے دہندگان میں ناموں کی شمولیت کا موقع

فہرست رائے دہندگان میں ناموں کی شمولیت کا موقع

اسٹیٹ الیکشن کمیشن کے خصوصی انتظامات ، 9 مارچ کو اندراج نام کی سہولت

اسٹیٹ الیکشن کمیشن کے خصوصی انتظامات ، 9 مارچ کو اندراج نام کی سہولت

حیدرآباد۔/7مارچ، ( سیاست نیوز) چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے نئے رائے دہندوں کو فہرست رائے دہندگان میں ناموں کی شمولیت کیلئے دیئے گئے ایک اور موقع کیلئے ریاستی الیکشن کمیشن کی جانب سے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے9مارچ کو فہرست رائے دہندگان میں ناموں کے اندراج کی خصوصی تاریخ کا تعین کیا ہے اور ملک بھر میں انتخابی عہدیداروں کو اس بات کی ہدایت جاری کی ہے کہ وہ مرکز رائے دہی کی اساس پر ناموں کے اندراج کا آغاز کریں اور 9مارچ کو فہرست رائے دہندگان میں شامل کئے جانے والے رائے دہندوں کو عام انتخابات میں رائے دہی کا موقع فراہم کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔ شہریان حیدرآباد و سکندرآباد 9مارچ بروز اتوار اپنے قریبی پولنگ بوتھ پر پہنچ کر اپنے ناموں کا فہرست رائے دہندگان میں اندراج کرواسکتے ہیں اور انہیں اگر اپنے ناموں کے حذف ہونے کا بھی خدشہ ہو تو وہ اس موقع پر موجود فہرست رائے دہندگان میں اپنے نام تلاش کرسکتے ہیں۔ نام موجود نہ ہونے کی صورت میں اس خصوصی مہم کے دوران وہ اپنے ناموں کے اندراج کو یقینی بنا پائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT