Thursday , June 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / فہرست رائے دہندگان میں نام درج کروانے ایک موقع

فہرست رائے دہندگان میں نام درج کروانے ایک موقع

یلاریڈی 7 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )جدید طور پر حق رائے دہی کیلئے نام درج کروانے کیلئے ایک اور موقع الیکشن کمیشن نے فراہم کردیا ہے۔ یلاریڈی تحصیلدار مسٹر سرینواس کمار نے مزید اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9 مارچ سے منڈل کے 41 پولنگ مراکز پر حق رائے دہی کیلئے خصوصی پروگرام منعقد کیا جائے گا جس میں جدید رائے دہندوں کو اندرا کرنے کام انجام دیا جائے گا ۔ یکم جنوری 2014 کو 18 سال مکمل کرنے والے تمام مرد و خواتین اہل ہوں گے ۔ آن لائن پر بھی اپنا نام درج کرواسکتے ہیں۔ اب تک انتخابات کی ذمہ داریاں دیئے گئے تمام عہدیداروں نے تحصیلادر کو رپورٹنگ کردی ہے۔ پرامن طریقہ سے انتخابات منعقد کرتے ہوئے چناو کامیاب بنانے کا مشورہ دیا۔منڈل ناگی ریڈی پیٹ تحصیلدار کورپورٹنگ کردی ہے۔ پرامن طریقہ سے انتخابات منعقد کرتے ہوئے چناو کامیاب بنانے کا مشورہ دیا۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ تحصیلدار مسٹر شنرک نے بھی جدید رائے دہندوں سے اپنا نام فہرست رائے دہندگان میں درج کروانے کا مشورہ دیا۔ صبح 10 بجے سے شام پانچ بجے تک متعلقہ پولنگ سنٹر پر BLO کو درخواستیں دے سکتے ہیں۔ جس کیلئے دو کلر فوٹوز اور عمر کا تصدیق نامہ،راشن کارڈ زیراکس ضروری ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کے احکام پر 9 مارچ کو ایک دن ہی درخواستیں وصول کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT