Thursday , January 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / فہرست رائے دہندگان پر نظرثانی مہم

فہرست رائے دہندگان پر نظرثانی مہم

نظام آباد:14؍ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جوائنٹ کلکٹر مسٹر شیشادری نے فہرست رائے دہندگان کے ناموں کے اندراج اور تبدیلی کے مرحلہ میں تمام سیاسی جماعتوں کا تعاون ناگزیر قرار دیامسٹر شیشادری کل اپنے چیمبر میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ فہرست رائے دہندگان میں ناموں کے اندراج اورتبدیلی پر ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر تفصیلات

نظام آباد:14؍ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جوائنٹ کلکٹر مسٹر شیشادری نے فہرست رائے دہندگان کے ناموں کے اندراج اور تبدیلی کے مرحلہ میں تمام سیاسی جماعتوں کا تعاون ناگزیر قرار دیامسٹر شیشادری کل اپنے چیمبر میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ فہرست رائے دہندگان میں ناموں کے اندراج اورتبدیلی پر ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر تفصیلات سے واقف کراتے ہوئے کہا کہ فہرست رائے دہندگان میں ناموں کے اندراج اورتبدیلی کیلئے 8؍ڈسمبر تک درخواست گذاری کی جاسکتی ہے۔ 16,23,30؍ نومبر کے روز سیاسی جماعتوں کے ذریعہ بوتھ لیول ایجنٹ بوتھ سطح کے عہدیدار سے شکایت کرسکتے ہیں حاصل کردہ درخواست کی 22؍ ڈسمبر تک انکوائری کرتے ہوئے 5؍ جنوری 2015 تک جانچ کے بعد ناموں کا اندراج کے بعد جانچ پڑتال کیلئے فہرست رائے دہندگان کو ترتیب دیا جائیگا۔ فہرست رائے دہندگان میں ناموں کے اندراج کیلئے آدھارکو لازمی قرار دیا گیا خصوصی تاریخوں میں بوتھ سطح کے عہدیداروں سے اپنے ناموں کی تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہے۔ مسٹر شیشادری نے ناموں کے اندراج میں تمام جماعتوں کے قائدین کا تعاون ناگزیر قرار دیا۔ اس موقع پر سی ای او گنگادھر کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے قائدین بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT