Tuesday , September 25 2018
Home / Top Stories / فہرست رائے دہندگان کو آدھار سے مربوط کرنے کا کام جاری

فہرست رائے دہندگان کو آدھار سے مربوط کرنے کا کام جاری

کولکتہ ۔ /21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان دنیا کا پہلا ملک ہوگا جہاں ووٹر شناختی کارڈ کو آدھار سے مربوط کیا جارہا ہے ۔ اس طرح فہرست ر ائے دہندگان کا بائیو میٹرک ڈاٹا جمع ہوجائے گا اور جعلسازی کی کوئی گنجائش نہیں رہے گی ۔ چیف الیکشن کمشنر ایچ ایس برہما نے کہا کہ جب ہم EPIC کارڈ پر آدھار نمبر درج کردیں گے اس سے یہ بات یقینی ہوجائے گی کہ اس

کولکتہ ۔ /21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان دنیا کا پہلا ملک ہوگا جہاں ووٹر شناختی کارڈ کو آدھار سے مربوط کیا جارہا ہے ۔ اس طرح فہرست ر ائے دہندگان کا بائیو میٹرک ڈاٹا جمع ہوجائے گا اور جعلسازی کی کوئی گنجائش نہیں رہے گی ۔ چیف الیکشن کمشنر ایچ ایس برہما نے کہا کہ جب ہم EPIC کارڈ پر آدھار نمبر درج کردیں گے اس سے یہ بات یقینی ہوجائے گی کہ اس نمبر کا ایک ہی کارڈ موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2015 ء تک یقیناً یہ کام کردیا جائے گا اور اس کے بعد ہندوستان ساری دنیا میں پہلا ملک ہوگا ۔ جہاں ورکرس کا مکمل بائیو میٹرک موجود ہوگا ۔ برہما نے انتخابی اصلاحات پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ جب ان سے سپریم کورٹ کے حکم کے بارے میں پوچھا گیا کہ عوامی خدمات سے استفادہ کیلئے آدھار کا لزوم عائد نہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر دن لاکھوں رائے دہندے اپنی مرضی سے آدھار کارڈ کے ساتھ اپنا نام مربوط کروارہے ہیں ۔ انہوں نے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ فہرست رائے دہندگان میں ڈپلکیٹ نام سے گریز کریں کیونکہ یہ ایک جرم ہے جس پر ایک سال سزا ہوسکتی ہے ۔ برہما نے کہا کہ ایک مرتبہ انتخابی فہرست میں آدھار نمبر مربوط ہونے کے بعد رائے دہندے آن لائن اپنا پتہ تبدیل کرسکتے ہیں کیونکہ آدھار ایک بنیادی شناخت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پتہ تبدیل کرنے میں مشکلات کی شکایات بھی دور ہوجائیں گی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT