Friday , October 19 2018
Home / شہر کی خبریں / فہرست رائے دہندگان کی آج اجرائی

فہرست رائے دہندگان کی آج اجرائی

الیکشن کمیشن کا اعلان ، غلطیوں کی تصحیح کیلئے 19 نومبر ادخال درخواست کی آخری تاریخ

حیدرآباد۔ 11 اکتوبر (سیاست نیوز) اب جبکہ تلنگانہ میں 7 ڈسمبر کو اسمبلی انتخابات کا اعلان کردیا گیا ہے اور الیکشن کمیشن نے جمعہ کو رائے دہندوں کی فہرست جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے تو دوسری جانب عوام میں ایک قسم کی بے چینی ہے کیونکہ آسام میں جس طرح لاکھوں افراد کے نام فہرست میں شامل نہیں تھے جس کے بعد انہیں دوڑ دھوپ کرنی پڑی تھی۔ دریں اثناء الیکشن کمیشن (ای سی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ تلنگانہ میں مجوزہ انتخابات کیلئے جمعہ کو فہرست جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے جو دراصل حیدرآباد ہائیکورٹ نے چہارشنبہ کو ای سی کو اجازت دی تھی کہ وہ رائے دہندوں کی فہرست کی اجرائی کردے تاکہ اگر ووٹر کارڈ میں پھر کسی قسم کا ردوبدل یا تصحیح ہو تو اسے دُور کیا جائے۔ یہاں اس بات کی وضاحت بھی ضروری ہے کہ ای سی کی جانب سے جمعہ کو جاری ہونے والی فہرست مسودہ فہرست ہوگی اور اسے قطعی فہرست نہیں مانا جائے گا کیونکہ اس فہرست میں اَپ ڈیٹ بھی ممکن ہے کیونکہ رائے دہندگان کو اپنے ووٹر کارڈ میں کسی قسم کی تبدیلی یا غلطی کی تصحیح کیلئے 19 نومبر 3 بجے تک کا وقت دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں چیف الیکٹورل آفیسر راج ناتھ کمار نے کہا ہے کہ ای سی کو 33.14 لاکھ ایسی درخواستیں وصول ہوئی ہیں جن میں ووٹر کارڈ میں اعتراضات کئے گئے ہیں جبکہ 22.36 لاکھ ایسی درخواستیں ہیں جن میں پہلی مرتبہ ووٹر کارڈ کی اجرائی ہوگی۔ چہارشنبہ تک ای سی نے 30 لاکھ درخواستوں کی یکسوئی کرلی ہے اور آئندہ چند دنوں میں مزید لاکھوں درخواستوں پر ووٹر کارڈ کی اجرائی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT