Monday , June 18 2018
Home / سیاسیات / فہرست میں نام نہ ہونے پر ڈی جی پی ووٹ نہیں دے سکے

فہرست میں نام نہ ہونے پر ڈی جی پی ووٹ نہیں دے سکے

پٹنہ ۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (DGP) ابھئے آنند آج اپنے حق رائے دہی کا استعمال نہیں کرسکے کیونکہ فہرست رائے دہندگان میں ان کا نام نہیں تھا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسٹر آنند نے کہا کہ ان کا نام چونکہ فہرست رائے دہندگان میں نہیں پایا گیا اس لئے وہ اپنا ووٹ دینے سے قاصر رہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ بار بھی ان کے ساتھ ایسا ہی ہوچکا ہے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کام کی زیادتی کی وجہ سے وہ اپنا نام فہرست رائے دہندگان میں شامل کرنے کی کارروائی نہیں کرسکے۔ مسٹر آنند شاستری نگر پولیس اسٹیشن کے تحت اپنی خانگی رہائش گاہ پٹیل نگر میں رہتے ہیں۔ یہ علاقہ پٹنہ صاحب لوک سبھا حلقہ میں آتا ہے جہاں سے بی جے پی کے شتروگھن سنہا، کانگریس سے بھوجپوری ایکٹر کنال سنگھ، جے ڈی (یو) کے گوپال پرسادسنہا اور سابق وزیر و عام آدمی پارٹی امیدوار پروین امان اللہ انتخابی میدان میں ہیں۔ ڈی جی پی نے کہا کہ ریاست میں آج جن سات لوک سبھا نشستوں پر پولنگ ہورہی ہے، وہ ان تمام حلقوں میں سیکوریٹی کی نگرانکار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT