Wednesday , September 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / فہیم اشرف نے پہلے ٹسٹ میں سنچری کا سنہری موقع گنوا دیا

فہیم اشرف نے پہلے ٹسٹ میں سنچری کا سنہری موقع گنوا دیا

ڈبلن۔14مئی (سیاست ڈاٹ کام)پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف نے پہلے ہی ٹسٹ میں سنچری کا سنہری موقع گنوا دیا، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے 12ویں پاکستانی بیٹسمین کا اعزاز پانے سے محروم رہ گئے۔ڈبلن ٹسٹ میں فہیم اشرف نے83کے انفرادی اسکور پر اسٹورٹ تھامپسن کی ایک گیند کے باؤنس سے پریشان ہوکر وکٹ کیپر نیل اوبرائن کو کیچ دیا تو ایلیٹ کلب میں شامل ہونے کا موقع بھی گنوا دیا، عمراکمل نے ڈونیڈن ٹسٹ 2009میں نیوزی لینڈ کیخلاف 129رنز کی اننگز کھیل کر پہلے ٹسٹ میں سنچری بنانے والے پاکستانی بیٹسمینوںکی فہرست میں اپنا نام درج کروایا تھا۔اس سے قبل خالد عباداللہ،جاوید میانداد، سلیم ملک،محمد وسیم،علی نقوی،اظہر محمود،یونس خان،توفیق عمر، یاسر حمید اور فواد عالم بھی کیریئر کے اولین ٹسٹ کو سنچری سے یادگار بنانے میں کامیاب ہوئے تھے، یاسر حمید نے بنگلادیش کیخلاف کراچی ٹسٹ 2002کی دونوں اننگز میں سنچری بنانے کا منفرد کارنامہ سرانجام دیا تھا۔اوپنر پہلی اننگز میں170رنز بنائے جو پاکستان کی جانب سے پہلے ٹسٹ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز بھی ہے،انھوں نے دوسری اننگز میں 105رنز بنائے تھے۔اولین ٹیسٹ میں دوسرا بڑا انفرادی اسکور168فواد عالم نے سری لنکا کیخلاف کولمبو ٹسٹ 2009میں بنایا تھا،تیسری بڑی اننگز خالد عباداللہ نے آسٹریلیا کیخلاف کراچی ٹسٹ 1964میں کھیلتے ہوئے166رنز بنائے تھے۔ان بیٹسمینوں کی فہرست میں صرف فواد عالم اور عمر اکمل ہی بیرون ملک پہلے ٹسٹ میں سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں، دیگر نے یہ کارنامہ ہوم گراؤنڈز پر سرانجام دیا۔

TOPPOPULARRECENT