Tuesday , September 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / فہیم اور شاداب نے پاکستان کو مکمل تباہی سے بچالیا

فہیم اور شاداب نے پاکستان کو مکمل تباہی سے بچالیا

ڈبلن۔13مئی (سیاست ڈاٹ کام)آئرلینڈ نے ٹسٹ کرکٹ میں شاندار آغاز کرتے ہوئے تجربہ کار پاکستان کی ٹیم کو تاریخی ٹسٹ کے ابتداء میں ہی شدید مشکلات سے دوچار کردیا اور تمام مرکزی اور اہم بیٹسمینس ناکام ہوئے تاہم شاداب خان اور فہیم اشرف نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو تباہی سے بچایا۔ڈبلن میں کھیلے جارہے اس تاریخی ٹسٹ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر کرکٹ کے اس طرز میں اپنے سفر کا آغاز کیا اور پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے کر خود فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔آئرلینڈ کا فیصلہ ابتدائی طور پر ہی درست ثابت ہو جب تجربہ کار بیٹسمین اظہرعلی 4 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جس کے بعد اپنا پہلا ٹسٹ کھیلنے والے امام الحق بھی 7 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔حارث سہیل اور اسد شفیق نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکور کو 71 رنز تک پہنچایا لیکن آئرلینڈ کے تھامپسن نے 31 رنز پر کھیلنے والے حارث سہیل کو آوٹ کرکے اس شراکت کو ختم کردیا اور پاکستان کو تیسرا بڑا نقصان پہنچا دیا۔اسد شفیق کا ساتھ دینے کے لیے بابراعظم میدان میں اترے لیکن وہ بھی خاطر خوا کار کردگی دکھانے میں ناکام ہوئے اور صرف 14 رنز بنا کر 104 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے۔کپتان سرفراز احمد اور اسد شفیق نے پانچویں وکٹ میں 49 رنز کا اضافہ کیا جس کے بعد آئرلینڈ کے تجربہ کار باولر ولیم رینکن نے اسد شفیق کی وکٹ حاصل کرلی۔اسد شفیق نے سب سے زیادہ 62 رنز بنائے جس کے بعد سرفراز احمد بھی صرف 6 رنز کے اضافے کے بعد آوٹ ہوئے، کپتان 20 رنز بنا کر تھامپسن کا شکار بنے۔ نوجوان آل راونڈرس شاداب خان اور فہیم اشرف نے بہتر انداز میں ٹیم کو نازک صورتحال سے باہر نکالتے ہوئے چائے کے وقفے تک ٹیم کے اسکور کو 193 تک پہنچایا۔چائے کے وقفے پر پاکستان کا اسکور 6 وکٹوں پر 193 رنز تھا، شاداب خان 25 اور فہیم اشرف 15 رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔فہیم اشرف نے وقفے کے بعد تیز کھیل کا مظاہرہ کیا جبکہ شاداب خان بھی ذمہ داری نبھاتے رہے اور دونوں کھلاڑیوں نے انفرادی طور پر اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کر لیں۔ڈبلن میں دوسرے دن کا کھیل جب ختم ہوا تو پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنا کر اپنے موقف کو بہتر بنایا۔فہیم اشرف 61 اور شاداب خان 52 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تاریخی ٹسٹ میچ کا پہلا دن بارش کی نذر ہوگیا تھا جس کے باعث پہلے دن کھیل ممکن نہیں ہوا۔

TOPPOPULARRECENT