Monday , June 18 2018
Home / ہندوستان / فیاب انڈیا کی غلطی نہیں ‘چیف منسٹر گوا

فیاب انڈیا کی غلطی نہیں ‘چیف منسٹر گوا

پاناجی۔6اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) بدنظری کے الزام کا سامنا کرنے والی کمپنی فیاب انڈیا کو چیف منسٹر گوا لکشمی کانت پارسیکر کی حمایت حاصل ہوئی ۔ جنہوں نے کہا کہ اس شرانگیزی کیلئے کمپنی کو خاطی قرار نہیں دیا جاسکتا ۔ یہ کارستانی اسٹور کے چند ملازمین کی ہے ۔ اس اسٹور میں مرکزی وزیر سمرتی ایرانی نے ایک کیمرہ دریافت کیا تھا ‘ چنانچہ اس شوروم کو مقدمہ کا سامنا ہے ۔ دریں اثناء فیاب انڈیا کے کینڈولم اسٹور کے منیجر چیترالی ساونت کو آج ضمانت قبل از گرفتاری ایک ضلعی عدالت قصبہ ماپوسا نے منظور کردی ۔

TOPPOPULARRECENT