Tuesday , September 25 2018
Home / دنیا / فیجی کے جنوبی جزائر میں طوفان ’گیتا‘ سے تباہی

فیجی کے جنوبی جزائر میں طوفان ’گیتا‘ سے تباہی

ویلنگٹن، 14 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) فیجی کے جنوبی جزائر کے کچھ دور دراز علاقوں سے کل طاقتور گیتا طوفان ٹکرایا لیکن سب سے زیادہ آبادی والے علاقے اس طوفان کے قہر سے ابھی محفوظ ہیں۔ ریڈیو نیوزی لینڈ کی رپورٹ کے مطابق ‘وٹووا’ اور ‘اونو- ای- لاؤ’ جزائر میں ڈاکٹروں کی کمی ہے ۔فیجی کے محکمہ موسمیات نے اس علاقے میں 195 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کا اندازہ لگایا ہے ۔ اس کے چوتھے زمرہ میں داخل ہونے کے بعد رات کے وقت میں طوفان کی رفتار 275 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوتی ہے ۔ ریڈیو آسٹریلیا کے پیسیفک بیٹ پروگرام ٹوئٹر کے ذرائع نے گاؤں والوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ’ اونو-ای-لاؤ’ میں فصلوں کو بھاری نقصان ہوا ہے اور بہت سے گھر تباہ ہو گئے ہیں لیکن ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔گیتا طوفان نے سمواا اور امریکہ کے سامووا میں ایک ہفتے پہلے کافی تباہی مچائی تھی اور گزشتہ رات ٹونگا میں داخل ہو گیا جس کی وجہ سے سیلاب آیا جس میں زبردست تباہی کی خبر ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT