Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / فیروز آباد میں پاکستانی شہری گرفتار

فیروز آباد میں پاکستانی شہری گرفتار

فیروز آباد ۔ 6 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک پاکستانی شہری کو ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی ہندوستان میں قیام پر گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ کراچی میں سعود آباد کا ساکن ارشاد ایک شادی تقریب میں شرکت کیلئے گزشتہ سال 11 نومبر کو 28 یوم کے ویزا پر ہندوستان آیا تھا لیکن مدت ختم ہونے کے باوجود یہاں قیام پذیر تھا ۔ ایک خفیہ اطلاع پر لوکل انٹلیجنس یونٹ نے پاکستانی شہری کے بارے میں تفصیلات اکھٹا کیں اور کل شیتل خاں روڈ پر اسے پکڑلیا گیا۔ایس پی (سٹی) اودے شنکر سنگھ نے بتایا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کو یہ گرفتاری کے بارے میں مطلع کردیا گیا۔

 

سرکاری دواخانہ سے نومولود کا سرقہ
سی سی ٹی وی کیمرے ناکارہ
تھانے 6 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بھیونڈی کے ایک سرکاری دواخانہ سے نامعلوم خاتون نے ایک نومولود کا سرقہ کرلیا۔ شانتی نگر پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر آر ڈی شنڈے نے بتایا کہ یہ واقعہ پاور لوم ٹاؤن کے 51 ، جی ایم ہاسپٹل میں پیش آیا جبکہ راہانل بھیونڈی کی ایک خاتون شبانہ بیگم کو ہاسپٹل میں 4 فروری کے دن شریک کروایا گیا اور تقریباً 2 بجے شب خاتون نے ایک لڑکی کو جنم دیا اور صبح 10.30 بجے ایک برقعہ پوش خاتون وہاں پہنچی اور شبانہ بیگم سے کہاکہ ڈسچارج کرنے کے لئے ڈاکٹر نے انھیں طلب کیا ہے۔ اس خاتون کے ارادوں سے لاعلم والدہ وارڈ میں بچہ کو چھوڑ کر چلی گئی اور واپس آنے پر بچہ کو غائب پایا۔ پولیس نے ایک کیس درج کرکے سارق خاتون کی تلاش شروع کردی ہے۔ سرقہ کے وقت ہاسپٹل کے سی سی ٹی وی کیمرے ناکارہ تھے جس کے باعث ملزمہ کی شناخت مشکل ہوگئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT