Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / فیروز خان، این ایس یو آئی کے نئے صدر

فیروز خان، این ایس یو آئی کے نئے صدر

نئی دہلی 12 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج جموں و کشمیر کے فیروز خان کو نیشنل اسٹوڈنس یونین آف انڈیا ( این ایس یو آئی ) کا نیا صدر نامزد کیا ہے ۔ این ایس یو آئی ‘ کانگریس کی طلبا تنظیم ہے۔ کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے ‘ جو پارٹی کی محاذی تنظیموں کے انچارچ ہیں ‘ ان کے تقرر کی سفارش کی ہے جبکہ انہوں نے شخصی مداخلت کے بعد اس عہدہ کیلئے دوسرے امیدواروں کے ناموں کا بھی جائزہ لیا تھا ۔ کل ہند کانگریس کے جنرل سکریٹری جناردھن دویدی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے فیروز خان کو این ایس یو آئی کا صدر مقرر کرنے کی سفارش کو منظوری دیدی ہے ۔ یہ تقرر فوری اثر کے ساتھ دو سالہ معیاد کیلئے ہوگا ۔ راہول گاندھی نے قبل ازیں ایک اسکریننگ کمیٹی تشکیل دی تھی تاکہ این ایس یو آئی کی صدارت کیلئے مستحق امیدواروں پر غور کیا جاسکے ۔ انہوں نے بعد میں ان دعویداروں کے ساتھ خود تبادلہ بھی کیا تھا اور فیروز خان کے نام کو قطعیت دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT