Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / فیروز خان کی آل انڈیا این ایس یو آئی کے انتخاب پر راہول گاندھی سے اظہار تشکر

فیروز خان کی آل انڈیا این ایس یو آئی کے انتخاب پر راہول گاندھی سے اظہار تشکر

جموں و کشمیر کے نوجوان قائد میں کئی صلاحیتیں ، عامر جاوید کا بیان
حیدرآباد ۔ 14 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : کانگریس کی طلبہ تنظیم این ایس یو آئی کے قومی سکریٹری عامر جاوید نے فیروز خاں کو آل انڈیا ، این ایس یو آئی کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی سے اظہار تشکر کیا ہے ۔ عامر جاوید نے کہا کہ این ایس یو آئی قومی صدارت کے لیے کئی دعویدار تھے تاہم راہول گاندھی نے تمام دعویداروں سے ملاقات کرنے کے بعد جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے فیروز خاں کے نام کی سفارش کی ہے ۔ جس کو صدر کانگریس مسز سونیا گاندھی نے منظوری دے دی ہے ۔ فیروز خاں قومی این ایس یو آئی کے جنرل سکریٹری اور ریاست تلنگانہ این ایس یو آئی امور کے انچارج بھی ہیں ۔ عامر جاوید نے کہا کہ وہ اور فیروز خاں گذشتہ 5 سال سے این ایس یو آئی میں ایک ساتھ کام کررہے ہیں ۔ فیروز خاں میں کافی قائدانہ صلاحیتیں موجود ہیں اور انہیں امید ہے وہ این ایس یو آئی کو تنظیمی سطح پر مستحکم کرتے ہوئے کانگریس کو مضبوط کرنے میں اہم رول ادا کریں گے ۔ ملک بھر کے یونیورسٹیز اور کالجس میں این ایس یو آئی کے نیٹ ورک کو پھیلانے اور ملک کے مختلف ریاستوں و شہروں سے طلبہ کو این ایس یو آئی سے جوڑنے میں اہم رول ادا کریں گے ملک میں نریندر مودی کی زیر قیادت این ڈی اے حکومت تشکیل پانے کے بعد یونیورسٹیز کے ماحول کو مذہبی رنگ دینے اور تعلیم کو بھگوا رنگ میں رنگنے کی منظم کوشش کی جارہی ہے ۔ آر ایس ایس کے نظریات سے اتفاق نہ کرنے والوں کو ملک کا غدار قرار دیا جارہا ہے ۔ ایسے ماحول میں فیروز خاں کی ذمہ داری ہے کہ وہ تعلیم اور یونیورسٹیز فرقہ پرستوں کے چنگل سے آزاد کرانے کے لیے خصوصی حکمت عملی تیار کرتے ہوئے کام کررہے ہیں ۔ این ایس یو آئی کو مستحکم کرنے کے لیے وہ اور تمام این ایس یو آئی کے قائدین فیروز خاں سے مکمل تعاون کریں گے ۔ راہول گاندھی کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے کانگریس کو مستحکم کرنے کے لیے کالج سے یونیورسٹی سطح تک این ایس یو آئی کو مضبوط کریں گے ۔ عامر جاوید نے کہا کہ مرکز میں این ڈی اے کا اور ریاست میں ٹی آر ایس کا تین سالہ دور حکومت مایوس کن ہے ۔ طلبہ کو کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ طلبہ کے مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کے لیے این ایس یو آئی جدوجہد کرے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT