Thursday , December 13 2018

فیروز خان کے تلگو دیشم یا وائی ایس آر کانگریس پارٹی ٹکٹ پر نامپلی سے مقابلہ کا امکان ؟

حیدرآباد 31 مارچ ( سیاست نیوز ) کانگریس پارٹی کی جانب سے حلقہ نامپلی سے پارٹی ٹکٹ دئے جانے سے عملا انکار کے بعد کانگریس پارٹی کے لیڈر فیروز خان امکان ہے کہ تلگودیشم یا وائی ایس آر کانگریس پارٹی میں شامل ہونگے اور حلقہ اسمبلی نامپلی سے مقابلہ کرینگے ۔ ذرائع نے بتایا کہ فیروز خان کی مخالف جماعت نے نہ صرف کانگریس سے بلکہ ٹی آر ایس سے بھی فیروز خان کو ٹکٹ نہ ملنے کو یقینی بنایا ہے ۔ اس صورت میں وہ وائی ایس آر کانگریس یا تلگودیشم میں شامل ہوسکتے ہیں اور مقابلہ کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT