Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / فیر پرائز شاپ ڈیلرس کے کمیشن میں اضافہ کا مطالبہ

فیر پرائز شاپ ڈیلرس کے کمیشن میں اضافہ کا مطالبہ

حیدرآباد ۔21فبروری ( پریس نوٹ ) فیر پرائز شاپ ڈیلرس اسوسی ایشن نے چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ سے اپیل کی کہ وہ حکومت ہند کے اعلان کے مطابق ڈیلرس کو پے منٹ اور کمیشن مقرر کریں ۔ کنوینر وسنتا موہن نے آج یہاں بی سروجا منجولہ اور دیگر کے ساتھ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات بتائی ۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ڈیلرس کی جانب سے متعدد مرتبہ چیف منسٹر سے اپیلیں کی گئیں لیکن وہ اس کو حل کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں ۔ اسوسی ایشن کے قائدین نے مزید بتایا کہ اس سلسلہ میں محکمہ سیول سپلائیز کے علاوہ وزیر سیول سپلائیز ایٹالہ راجندر کو بھی یادداشتیں پیش کی گئیں ۔ اس کے باوجود کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے ۔ وسنتا موہننے بتایا کہ فی الحال وہ صرف 20پیسے کمیشن حاصل کررہے ہیں جبکہ حکومت ہند نے 70 پیسے بشمول 30پیسے اپنی جانب سے مقرر کیا ہے لیکن حکومت تلنگانہ اس پر عمل آوری نہیں کررہی ہے ۔ اسوسی ایشن کی خاتون ارکان نے کہا کہ وہ تلنگانہ تحریک کے دوران جدوجہد میں شامل تھے اور انہیں اس بات کی توقع تھی کہ ڈیلروں کی بھلائی ہوگی‘ تاہم ایسا نہیں ہوا جس کی وجہ سے ڈیلرس پریشان حال ہیں ۔ انہوں نے ریاستی حکومتسے خواہش کی کہ وہ حکومت ہند کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق کمیشن ادا کریں یا پھر انہیںتنخواہیں مقرر کریں ۔ انہوں نے آخر میں کہاکہ اگر چیف منسٹر ‘ وزیر سیول سپلائیز اور متعلقہ محکمہ اس جانب توجہ نہ دیں تو وہ 27 فبروری کو بلڈ ڈونیشن کیمپس منعقد کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT