Tuesday , June 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / فیس باز ادائیگی سے لاکھوں طلبہ کو فائدہ

فیس باز ادائیگی سے لاکھوں طلبہ کو فائدہ

ہنمکنڈہ میں صدر کالجس منیجمنٹ اسوسی ایشن ایس راج کا بیان

ہنمکنڈہ میں صدر کالجس منیجمنٹ اسوسی ایشن ایس راج کا بیان
ہنمکنڈہ /2 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) غریب طلبہ کی تعلیمی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے فیس ریمبرسمنٹ جاری کرتے ہوئے قابل مبارکباد اقدام کیا ہے ۔ پرانے بقایہ جاری کرنے سے لاکھوں غریب طلبہ کو فائدہ حاصل ہوا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی صدر ایس سندر راج تلنگانہ پرائیویٹ ڈگری پی جی کالجس منیجمنٹ اسوسی ایشن نے ہنمکنڈہ ماسٹر جی کالج میں پریس میٹ کے موقع پر کیا ۔ سندر راج نے کہا کہ چیف منسٹر ، ڈپٹی چیف منسٹر وزیر تعلیم کڈیم سری ہری نے تلنگانہ کے طلبہ کے اہم مسئلہ کو حل کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں غریب بچے حکومت کی جانب سے دی جانے والی مالی امداد فیس ریمبرسمنٹ سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے پرائیویٹ کالجس میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ گذشتہ 6 ماہ سے اولیائے طلباء کافی پریشان تھے ۔ انہیں فکر تھی کہ بچوں کا تعلیمی سال قراب نہ ہو ۔ چیف منسٹر کے اقدام سے یقیناً طلبہ و اولیاء طلبہ میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ۔ چیف منسٹر نے تمام بقایا جات جاری کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ طلبہ علحدہ ریاست تلنگانہ تحریک میں بڑے پیمانہ میں حصہ لیا تھا ۔ یہ طلبہ انہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ تحریک میں حصہ لیا تھا ۔ کئی دنوں تک کالجس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اپنی تعلیم کو متاثر کیا تھا ۔ روزانہ کی ریالیوں میں حصہ لیا تھا ۔ اب چیف منسٹر کے اعلان سے انہیں فائدہ حاصل ہوا ہے ۔ انہوں نیکہا کہ سنہرے تلنگانہ کی تعمیر میں پرائیویٹ ڈگری اور پی جی کالجس منیجنمنٹ اسوسی ایشن کا بھرپور تعاون رہے گا ۔ اس پریس کانفرنس میں ریاستی نائب صدر گوپال ریڈی ضلع صدر رگھوتم ریڈی ، خازن خواجہ محمد حسن شریف سکریٹری محبوبیہ پنجتن ایجوکیشنل سوسائٹی سکریٹری رویندر ناتھ ، سری دھر اور دیگر پراوئیٹ کالجس منیجمنٹ کے لوگوں نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT