Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / فیس بک اور انسٹاگرام پر چھائے وراٹ

فیس بک اور انسٹاگرام پر چھائے وراٹ

نئی دہلی۔11 اپریل۔(سیاست ڈاٹ کام) ہندستانی کپتان اور رایل چیلنجرز بنگلور کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی اگرچہ فی الحال آئی پی ایل کے ابتدائی مقابلوں سے باہر ہوں لیکن سوشل ویب سائٹ فیس بک اور انسٹاگرام پر وہ سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے ٹوئنٹی 20 لیگ کھلاڑی ہیں۔ آئی پی ایل کا 10 واں ورژن ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے لیکن شائقین میں اسے لے کر کافی جوش ہے اور وہ سوشل سائٹس پر بھی اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور ٹیموں کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فیس بک پر اور انسٹاگرام پر آئی پی ایل کے سب سے مقبول کھلاڑی بنگلور کے وراٹ ہیں۔فیس بک پر پنے کے مہندر سنگھ دھونی دوسرے ، حیدرآباد کے یوراج سنگھ تیسرے ، ممبئی کے روہت شرما چوتھے ، کولکتہ کے شکیب الحسن پانچویں، بنگلور کے کرس گیل چھٹے ، حیدرآباد کے شیکھر دھون ساتویں، کولکتہ کے گوتم گمبھیر آٹھویں، ممبئی کے ہربھجن سنگھ نویں اور پنجاب کے گلین میکسویل دسویں نمبر پر ہیں۔وہیں انسٹاگرام پر بھی وراٹ ہی سب سے اوپر ہیں اور شائقین میں سب مقبول ہیں۔

TOPPOPULARRECENT