Thursday , December 13 2018

فیس بک دوستی کا دردناک انجام ،جنسی تعلقات سے انکارپر قتل

ممبئی 19فروری(سیاست ڈاٹ کام )ممبئی کے مضافات نالا سوپارہ میں ایک 20سالہ لڑکی کو اس کے ‘فیس بک فرینڈ’نے جنسی تعلقات قائم کرنے سے انکارپر قتل کرنے کا سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے ۔واشی نوی ممبئی میں رہائش پذیرانکیتا مورے اپنے دوست سے ملاقات کے لیے اتوار کو نالاسوپارہ آئی تھی اور شام میں ہی اس کی لاش ایک عمارت کے زینے پر برآمد کی گئی ۔پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت25سالہ ہری داس نرگڑے کے طورپر ہوئی ہے جس کے خلاف معاملہ درج کرلیا گیا ہے اور اس کی تلاش جاری ہے ۔تفصیل پیش کرتے ہوئے پولیس نے کہا کہ ملزم نے انکیتا مورے کو ملاقات کے لیے نالاسوپارہ بلا یا تھا اور جنسی تعلقات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ،انکیتا نے اس سے انکارکردیا اور انکار سے بدظن ہوکر ملزم نے اپنے جوتے کی لیس سے انکیتا کا گلاگھونٹ دیا اور لاش کو تانیا مونارک نامی عمارت کے زینے پر چھوڑکر فرار ہوگیا ۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور قتل کا معاملہ درج کرلیا ہے ۔پولیس افسرکشورکھیرنارکے مطابق ملزم کے خلاف دفعہ 302کے تحت معاملہ درج کرلیا گیا ہے اور ابتدائی تحقیقات میں لڑکی کے ساتھ زبردستی جنسی تعلقات بنانے کی کوشش کے ثبوت ملے ہیں ،ملزم عمارت کے نچلے فلیٹ میں اپنی بہن کے ساتھ رہائش پذیر ہے اور بہن کہیں باہر گئی تھی تب ملزم نے لڑکی کوملاقات کے لیے بلایا اور جنسی تعلقات کے سلسلہ میں اس کے انکارپر اسے قتل کردیا۔

TOPPOPULARRECENT