Sunday , August 19 2018
Home / Top Stories / فیس بک پر اعلان کے بعد مصری لڑکے کی خود کشی

فیس بک پر اعلان کے بعد مصری لڑکے کی خود کشی

قاہرہ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مصر میں ایک 15 برس کے لڑکے نے اپنے ساتھیوں و دوستوں کو اْس وقت حیران کر ڈالا جب اْس نے فیس بک پر اعلان کیا کہ وہ خود کشی کر لے گا۔ اپنے بلاگ میں مذکورہ لڑکے محمد یاسر نے لکھا کہ ’میں سنجیدگی کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ مجھے موت کو گلے لگا لینا چاہیے۔ مجھے اس بھیانک خواب سے نجات حاصل کر لینا چاہیے جس سے آج میں دوچار ہوں۔ میری خود کشی کی صورت میں کوئی مجھے نابالغ ذہن کا مالک نہ سمجھے بلکہ میرے لیے دعا کرتے ہیں‘۔ لڑکے کے فالوورز نے اس کی پوسٹ پر تبصروں میں نصیحتیں کیں اور اس سے اللہ کا قرب حاصل کرنے کی کوشش کا مطالبہ کیا اور ہمت اور صبر کے ساتھ مسائل کا سامنا کرنے پر زور دیا۔ اتوار کو مصری سکیورٹی فورسز کو 15 سالہ محمد یاسر کی لاش مل گئی جو الشرقیہ صوبے کے شہر الزقازیق میں جھیل مویس میں ڈوب گئی تھی۔ایک سکیورٹی ذمّے دار نے بتایا کہ خود کشی کرنے والے لڑکے کا پورا نام محمد یاسر راشد عنانی ہے اور اس کی عمر 15 برس ہے۔ سکیوریٹی حکام اس کی خود کشی کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT