Friday , November 17 2017
Home / سیاسیات / فیس بک پر بی جے پی اور ممتابنرجی پر سب سے زیادہ تبصرے

فیس بک پر بی جے پی اور ممتابنرجی پر سب سے زیادہ تبصرے

کانگریس اور اومن چنڈی کو دوسرا مقام، آسام، ریاستوں میں سرفہرست
کولکتہ ۔ 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال، ٹاملناڈو، آسام، کیرالا اور پڈوچری اسمبلی انتخابات کے دوران فیس بک پر بی جے پی سب سے زیادہ زیربحث رہنے والی جماعت تھی اور مغربی بنگال کی چیف منسٹر و ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی سب سے زیادہ موضوع بحث سیاسی لیڈر رہیں۔ سوشل میڈیا کے سرکردہ ادارہ فیس بک نے اسمبلی انتخابات کے دوران اپنے ویب سائیٹ پر کئے جانے والے تبصروں کا جامع تجزیہ کیا جس کے مطابق 61 فیصد افراد، بی جے پی کے بارے میں تبصرے کئے اور ممتابنرجی کے بارے میں 22 فیصد افراد نے اپنی رائے ظاہر کی۔ فیس بک نے کہا کہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے 2.2 کروڑ افراد نے اس پلیٹ فارم پر 14.2 کروڑ تبصرے کئے۔ 12 فبروری تا 10 مئی جمع کردہ تفصیلات میں سرکردہ سیاسی جماعتوں، سیاستدانوں، ریاستوں اور مسائل کا احاطہ کیا گیا تھا۔ 47 فیصد تبصروں میں بی جے پی کے بارے میں 25 اور کانگریس کے بارے میں 22 تبصرے کئے گئے۔ تاہم ڈی ایم کے اور سی پی آئی (ایم) کے بارے میں صرف 6 فیصد افراد نے آن لائن تبصروں میں حصہ لیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT