Friday , September 21 2018
Home / جرائم و حادثات / فیس بک پر فحش تصاویر اپ لوڈ کرنے کا شاخسانہ

فیس بک پر فحش تصاویر اپ لوڈ کرنے کا شاخسانہ

ایک شخص گرفتار، ایڈیشنل ڈی سی پی کرائمس کی پریس کانفرنس

ایک شخص گرفتار، ایڈیشنل ڈی سی پی کرائمس کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 19 مارچ (سیاست نیوز) بیٹے سے شادی کیلئے انکار پر جعلی فیس بک آئی ڈی کے ذریعہ فحش مواد و تصاویر اپ لوڈ کرنے والے ایک شخص کو سائبرآباد کی سائبرکرائم پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس کرائمس شریمتی جانکی شرمیلا اس سلسلہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ آر پربھاکر راؤ نے گڈم سرینواس کی لڑکی کا جعلی فیس بک اکاونٹ قائم کیا اور اس کے ذریعہ فحش مواد اور دیگر تصاویر اپ لوڈ کئے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار پربھاکر راؤ کا بیٹا آر سندیپ جو ایک خانگی کمپنی کا ملازم ہے،

درخواست گذار گڈم سرینواس کی لڑکی جھانسی لکشمی جو اسی کمپنی کی ساتھی ملازمہ ہے، سے یکطرفہ عشق کرتے ہوئے اسے شادی کی پیشکش کی۔ لڑکی نے شادی سے انکار کردیا جس پر لڑکا دلبرداشتہ ہوگیا تھا۔ اپنے بیٹے کی مایوسی کو برداشت نہ کرتے ہوئے پربھاکر راؤ نے لڑکی سے انتقام لینے کی غرض سے اس کا فرضی فیس بک اکاونٹ قائم کیا اور اس اکاونٹ کے ذریعہ فحش مواد، تصاویر اپ لوڈ کرتے ہوئے لڑکی کے رشتہ داروں کو بھی بھیجا۔ سائبرکرائم پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور آئی پی ایڈریس کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی۔

TOPPOPULARRECENT