Friday , November 24 2017
Home / Top Stories / فیس بک پر کرکٹر محمد سمیع کی فیملی فوٹو پرتنازعہ

فیس بک پر کرکٹر محمد سمیع کی فیملی فوٹو پرتنازعہ

نئی دہلی ۔ 26 ڈسمبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کرکٹر محمد سمیع نے فیس بک پر اپنی بیوی حسین جہاں اور بیٹی کی فیملی فوٹو پوسٹ کی جس پر اُنھیں نازیبا تبصروں کا سامنا کرنا پڑا ۔ اُن کی اہلیہ کے لباس کے بارے میں کئی لوگوں نے اعتراض کرتے ہوئے مختلف نوعیت کے تبصرے کئے ۔ محمد سمیع کو اُن کے مذہب کے بارے میں یاددہانی کراتے ہوئے پوچھا گیا کہ اُن کی بیوی حجاب میں کیوں نہیں ہے ؟ 26 سالہ کرکٹر جو اس وقت گھٹنے کے زخم سے صحتیاب ہورہے ہیں ، آخرکار ٹوئٹر پر ان اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’’ہر کسی کو زندگی میں مقام نہیں ملتا ، کچھ قسمت والے ہی ہوتے ہیں جنھیں یہ نصیب ہوتا ہے ! جلتے رہو …!‘‘ ۔ انھوں نے ایک اور پوسٹ میں کہا کہ ’’یہ دونوں میری زندگی یا لائف پارٹنر ہیں ۔ میں اچھی طرح جانتا ہوں کیا کرنا ہے کیا نہیں ؟ ہمیں اپنے اندر دیکھنا چاہئے کہ ہم کتنے اچھے ہیں ‘‘۔ ایک اور کرکٹر محمد کیف نے بھی محمد سمیع کے اس موقف کی تائید کی ۔

TOPPOPULARRECENT