Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / فیس بک پوسٹ میں خانہ کعبہ کی بیحرمتی

فیس بک پوسٹ میں خانہ کعبہ کی بیحرمتی

نارسنگی میں کشیدگی ۔مقامی عوام کا احتجاج ۔ ایک شرپسند گرفتار
حیدرآباد 7 نومبر ( سیاست نیوز ) نارسنگی پولیس حدود میں ایک فیس بک پوسٹ کے ذریعہ خانہ کعبہ کی بیحرمتی پر کشیدگی پیدا ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب ایک فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعہ ایک تصویر اپ لوڈ کی گئی جس میں خانہ کعبہ کی بیحرمتی کی گئی تھی ۔ ایک مقامی شر پسند آکاش سنگھ نے اسے اپنے اکاؤنٹ پر شئیر بھی کردیا ۔ اس کے ساتھ ہی مقامی عوام وہاں جمع ہوگئے اور ان میں برہمی کی لہر پیدا ہوگئی ۔ ذرائع کے بموجب مقامی افراد نے شر پسندانہ حرکت کرنے والے شخص کے خلاف احتجاج کیا اور برہمی ظاہر کی ۔ انسپکٹر پولیس نارسنگی نے بتایا کہ اس واقعہ کے سلسلہ میں آکاش سنگھ کو دفعہ 153A کے تحت گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ اس پر دو فرقوں کے مابین منافرت پھیلانے کا مقدمہ درج کیا گیا ۔ بتایا گیا کہ اس واقعہ اور عوام کے احتجاج کے بعد بھاری پولیس جمیعت کو وہاں متعین کردیا گیا ہے اور امتناعی احکام نافذ کردئے گئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ مقامی نوجوانوں نے اس واقعہ کے خلاف زبردست احتجاج منظم کیا اور اس پوسٹ پر برہمی کا اظہار کیا ۔ نارسنگی پولیس کی جانب سے احتجاج کرنے والے 8 تا 10 نوجوانوں کو بھی حراست میں لئے جانے کی اطلاع ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT