Wednesday , September 26 2018
Home / دنیا / فیس بک کو اپنی نااہلی کا اعتراف اخبارات میں معذرت خواہی کی اشاعت

فیس بک کو اپنی نااہلی کا اعتراف اخبارات میں معذرت خواہی کی اشاعت

لندن،26مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فیس بک کے سربراہ مارک زکربرگ نے صارفین کے ذاتی ڈیٹا کا افشاء کیے جانے کے حوالے سے اپنی نااہلی کا اعتراف کرتے ہوئے برطانیہ اور امریکہ کے 9 اخبارات میں معافی پر مشتمل اشتہار شائع کروایا ہے۔مکمل ایک صفحہ پر مشتمل اشتہار میں تحریر ہے کہ ‘آپ کی معلومات کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ، اگر ہم ایسا کرنے میں ناکام ہوتے ہیں تو ہمیں کوئی حق نہیں پہنچتا کہ ہم آپ کی خدمت کریں‘‘۔ برطانیہ کے 6 بڑے اخبارات سمیت ‘سنڈے ٹائمز ‘اور ‘دی آبزرور’، ‘نیویارک ٹائمز’، ‘واشنگٹن پوسٹ’ اور’ وال اسٹریٹ جرنل’ میں شائع ہوئے ، اشتہار اس اخبار میں بھی شائع ہوا ہے جس نے فیس بک پر صارفین کی معلومات کا اسکنڈل افشا کیا۔مارک زکربرگ نے وضاحت کیا کہ یونیورسٹی کے ایک محقق نے ‘کوئز کے ذریعے فیس بک کے لاکھوں صارفین کا ڈیٹا 2014 میں جمع کیا تھا’۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘یہ اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف تھا جس کے لیے میں معافی مانگتا ہوں کہ اس وقت ہم کچھ نہیں کرسکے تاہم ایسے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس کے بعد آئندہ کوئی ایسی غلطی نہ ہو’۔

TOPPOPULARRECENT