Tuesday , December 11 2018

فیس بک 2021ء تک 5 ملین افراد کو ڈیجیٹل تربیت دے گا

نئی دہلی۔24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سرکردہ سوشیل میڈیا گروپ فیس بک آج کہا کہ تجارت میں توسیع اور عالمی تجارت تک وسعت دینے کیلئے پانچ ملین افراد کو ڈیجیٹل ٹریننگ مہیا کرے گا۔ اس امریکی کمپنی جس کے لئے ہندوستان ایک وسیع مارکٹ کی حیثیت رکھتا ہے، اب تک مختلف ذرائع سے ایک ملین افراد کو تربیت دے چکا ہے۔ فیس بک کا مقصد چھوٹی تجارتوں کو عالمی معیشت میں متعارف کرانا ہے جس کے لئے وہ مختلف تنظیموں کے ذریعہ عوام تک پہنچنا چاہتے ہیں۔ فیس بک پبلک پالیسی ڈائریکٹر (انڈیا، جنوب اور وسط ایشیا) انکھی داس نے کہا کہ 2021ء تک پانچ ملین افراد کو تربیت دینے کا ہدف بنایا گیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ فیس بک کا مقصد مقامی تاجروں کو ڈیجیٹل تربیت دے کر ان کی تجارت کو مزید وسعت دینا ہے۔ فیس بک کی جانب سے چودہ مقامی زبانوں میں ٹریننگ موڈیولز ترتیب دیئے گئے ہیں جو ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور آن لائن تحفظ پر مبنی ہیں۔ فیس بک اس سلسلے میں ہندوستان کی 29 ریاستوں میں رجوع ہوچکا ہے۔ اور بعض ریاستیں جیسے اُترپردیش،کرناٹک، پنجاب، مہاراشٹرا، گجرات، اروناچل پردیش، آسام، اڈیشہ اور راجستھان میں اس کی خوب پذیرائی ہوئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT