Tuesday , January 16 2018
Home / شہر کی خبریں / فیس ری ایمبرسمنٹ اسکیم کا احیاء ، چہارشنبہ کو کابینی ذیلی کمیٹی کا اجلاس

فیس ری ایمبرسمنٹ اسکیم کا احیاء ، چہارشنبہ کو کابینی ذیلی کمیٹی کا اجلاس

حیدرآباد۔/4فبروری، ( سیاست نیوز)حکومت تلنگانہ نے طلبہ کو پیشہ ورانہ کورسیس، ڈگری و پی جی کالجس میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے معلنہ Fastاسکیم کو ختم کرتے ہوئے فیس ری ایمبرسمنٹ اسکیم کے احیاء کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا جس کے بعد رہنمایانہ خطوط کو قطعیت دینے کیلئے کابینی ذیلی کمیٹی کا 11فبروری کو اجلاس منعقد کیا جارہا ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر اور وزیر تعلیم مسٹر کے سری ہری نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ پروفیشنل کورسیس میں تعلیم حاصل کررہے غریب طلبہ کو فیس کی پابجائی یقینی بنانا حکومت کا اہم مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیس ریمبرسمنٹ اسکیم پر عمل آوری کیلئے مقررہ طریقہ کار اور دیگر اہم اُمور پر اجلاس میں غور و خوض کیا جائے گا۔ بعد ازاں ذیلی کمیٹی کی تجاویز چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو پیش کی جائے گی تاکہ منظوری حاصل کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کی منظوری کے ساتھ ہی طلبہ کو فیس بازادائیگی کی سہولت فراہم کردی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT