Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / فیس ری ایمبرسمنٹ مسئلہ پر اپوزیشن کا اسمبلی سے واک آؤٹ

فیس ری ایمبرسمنٹ مسئلہ پر اپوزیشن کا اسمبلی سے واک آؤٹ

حیدرآباد۔/15نومبر، ( سیاست نیوز) کانگریس، بی جے پی ، تلگودیشم اور سی پی آئی ایم کے بشمول اپوزیشن پارٹیوں نے فیس ری ایمبرسمنٹ اور اسکالر شپس کے بقایا جات کی ادائیگی میں ریاستی حکومت کی ناکامی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آج اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔ اس مسئلہ پر مختصر مباحث کے دوران خطاب کرتے ہوئے صدر پردیش کانگریس اور رکن اسمبلی حضور نگر ڈاکٹر این اتم کمار ریڈی نے سوال کیا کہ آخر ٹی آر ایس حکومت فیس ری ایمبرسمنٹ کے بقایا جات کیوں ادا نہیں کررہی ہے جبکہ ریاستی حکومت کا سالانہ بجٹ تقریباً 1.50 لاکھ کروڑ روپئے ہے۔ اتم کمار نے کہا کہ تقریباً 14 لاکھ طلبہ اور مختلف کالجوں کے 3 لاکھ عملے کے ارکان حکومت کی ناکامیوں کے باعث پریشانیوں کا شکار ہورہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT