Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / فیس ری ایمبرسمنٹ مسئلہ پر پی ڈی ایس یو کا احتجاجی پروگرام

فیس ری ایمبرسمنٹ مسئلہ پر پی ڈی ایس یو کا احتجاجی پروگرام

حیدرآباد ۔16 ۔ اکٹوبر : ( این ایس ایس ) : یہ الزام عائد کرتے ہوئے ٹی آر ایس حکومت اسکالر شپس رقومات اور 2078 کروڑ روپئے کے فیس ری ایمبرسمنٹ بقایہ جات کی اجرائی کو نظر انداز کررہی ہے ۔ پروگریسیو ڈیموکریٹک اسٹوڈنٹس یونین (PDSU) کی تلنگانہ کمیٹی کے قائدین جے سرینواس اور کے ایس پردیپ نے کہا کہ وہ حکومت کی بے اعتنائی کے خلاف ناراضگی کے اظہار کے لیے 19 اور 20 اکٹوبر کو ریاست میں تمام ریونیو ڈیویژن میں بڑی ریالیوں کا اہتمام کریں گے اور 21 اکٹوبر کو چلو کلکٹریٹ پروگرامس بھی منظم کریں گے ۔ انہوں نے ریاستی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت خانگی کالجس کو فیس ری ایمبرسمنٹ بقایہ جات جاری نہ کرتے ہوئے14لاکھ غریب طلبہ کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے ۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے پوچھا کہ وہ طلبہ کے فیس بقایہ جات کیوں جاری نہیں کررہی ہے جب کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ بار بار یہ کہہ رہے ہیں کہ تلنگانہ ایک دولت مند ریاست ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT